پاکستان
27 اگست ، 2015

کراچی: پولیس،رینجرزکی کارروائی،60 افراد زیرحراست

کراچی: پولیس،رینجرزکی کارروائی،60 افراد زیرحراست

کراچی.....کراچی میں رینجرزاور پولیس کی مختلف کارروائیوں میں مجموعی طورپر60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔پولیس کے مطابق گزری، پی ایم ٹی کالونی، لویرگزری اور چاںڈیوں ویلج میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھرگھرتلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلبرگ اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی کارروائیوں کے دوران 60مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

مزید خبریں :