27 اگست ، 2015
اسلام آباد........صدرممنون حسین آج خیبرایجنسی کا دورہ کریں گے اور پشاور طورخم روڈ کا افتتاح کریں گے ۔ صدرممنون حسین اپنے دورے میں خیبرایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔صدر ممنون حسین صنعتی زون کا اعلان سمیت قبائلی جرگےسے بھی خطاب کریں گے ۔صدر مملکت آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔