کاروبار
28 اگست ، 2015

ملیحہ لودھی نے نیسڈیک میں گھنٹی بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کردیا

ملیحہ لودھی نے نیسڈیک میں گھنٹی بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کردیا

نیویارک........اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں نیسڈیک اسٹاک مارکیٹ میں گھنٹی بجاکر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔پاک امریکی بزنس ایسوسی ایشن کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان کے 68ویں یوم آزادی کے اعزاز میں نیسڈیک اسٹاک مارکیٹ میں گھنٹی بجاکر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ پاک امریکی بزنس ایسوسی ایشن دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے درمیان پل کا کام کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کے لیے یہ سال معاشی بحالی کے اعتبار سے نہایت اہم اور امریکی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔

مزید خبریں :