دنیا
29 اگست ، 2015

ترک صدر نے نئے انتخابات کیلئے عبوری کابینہ کی منظوری دیدی

ترک صدر نے نئے انتخابات کیلئے عبوری کابینہ کی منظوری دیدی

انقرہ ......ترک صدر طیب اردوان نے نئے انتخابات کیلئے عبوری کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ یکم نومبرکو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد تک حکومت چلائے گی ۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم احمد داود اگلو سے ملاقات میں عبوری کابینہ کی منظوری دی ۔ عبوری کابینہ میں پہلی بار کرد پارٹی کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ترکی میں رواں سال جون میں عام انتخابات ہوئے تھے۔ لیکن حکمراں جماعت کی جانب سے مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے یکم نومبر کو ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :