دنیا
30 اگست ، 2015

کوالالمپور میں مسلسل دوسرے روز بڑی احتجاجی ریلی

کوالالمپور میں مسلسل دوسرے روز بڑی احتجاجی ریلی

کوالالمپور..........ملائیشیا میں شفاف انتخابات کے انعقاد اور وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئےملائیشیا میں وزیراعظم نجیب رزاق کی حکومت کے خلاف احتجاج کا دوسرا روز ہے۔ کوالالمپور کے مرکزی آزادی اسکوائر پر پیلی شرٹس پہنے ہزاروں افراد احتجاج کر رہے ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم استعفا دے کر ملک میں شفاف انتخابات کروائیں اور ڈوبتی ملکی معیشت کو بچانے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پابندی کے باوجود مظاہرین آج حکومت کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :