18 مئی ، 2012
ہنوئے… ویتنام میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 34 افراد ہلاک اور25 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق وسطی ہائی لینڈ میں دریائے سرپوک میں مسافر بس گرنے سے 34 افراد ہلاک ہوئے۔ ریسکیوکارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2012 کے ابتدائی ماہ میں ٹریفک حادثوں میں 3 ہزار 1 سوافراد ہلاک ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد کم ہے۔