پاکستان
31 اگست ، 2015

جیوانی حملہ:انجینئرمحمود نیازی کی میت کراچی پہنچادی گئی

جیوانی حملہ:انجینئرمحمود نیازی کی میت کراچی پہنچادی گئی

کراچی........بلوچستان کے جیوانی ائرپورٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے انجینئر محمود حسین نیازی کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین آج شام ہوگی۔بلوچستان کے غیرفعال جیوانی ائرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق محمود حسین نیازی پنجاب کے علاقے سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے، وہ عرصہ دراز سے کراچی کے علاقے شیرشاہ کی گلی نمبر 3 میں خاندان کے ساتھ مقیم تھے۔ محمود حسین 25 سال سے سول ایوی ایشن میں بطور انجینئر ملازمت کرتے تھے۔ انہوں نے ملازمت کا زیادہ تر عرصہ بلوچستان کے کوئٹہ، پسنی، گوادر، جیوانی ائرپورٹس پر گزارا۔ ان کی میت کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ مقتول کی نماز جنازہ آج شام بعد نماز عصر شیرشاہ میں گھر کے قریب ادا کی جائے گی اور سول ایوی ایشن قبرستان میں تدفین ہوگی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول نے چار بیٹوں، ایک بیٹی اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مقتول اپنے دو بیٹوں کی شادیاں کراکر ملازمت پر گئے تھے۔ واقعہ کے بعد خاندان میں کہرام مچ گیا ہے۔

مزید خبریں :