کھیل
31 اگست ، 2015

روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا یو ایس اوپن سے دستبردار

روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا   یو ایس اوپن سے دستبردار

نیویارک........روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پیر کی انجری کے باعث یو ایس اوپن سے دستبردار ہو گئی ہیں ۔پانچ میجر ایونٹس کی فاتح ماریہ شرپوا،یوایس اوپن نہیں کھیلیں گی۔جولائی میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کے بعد روسی کوئن تاحال کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں۔اس کی وجہ ان کے پیر کی انجری رہی،شراپوا نیویارک بھی اس امید کے ساتھ پہنچی تھیں کہ آج سے شروع ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلم میں کچھ کر دکھائیں لیکن ایسا نہ ہوا،شرپوا نے اپنے مداحوں کے لیے سماجی ویب سائٹ کے ذریعے پیغام چھوڑا کہ وہ یو ایس اوپن تو نہیں کھیل پائیں گی البتہ جلد ایکشن میں ضرور دکھائی دیں گی۔

مزید خبریں :