31 اگست ، 2015
کراچی ........کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گزشتہ دنوں ،دو گروہوں کے تصادم میں 3 افراد ہلاک ہو گئےتھے ، واقعے کا مقدمہ ہلاک ہونے والے ڈاکٹر عباس کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بھینس کالونی گلی نمبر 12 میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئےتھے ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع سے ڈاکٹر عباس کے دس محافظوں کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عباس اپنے محافظوں کے ہمراہ چودھری شبیر کے باڑے میں پہنچا اور داخل ہو تے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،اسی دوران فائرنگ سے ڈاکٹر عباس بھی ہلاک ہوگیا۔ جیو نیوز کی ٹیم، واقعے کے مدعی چودھری شبیر کے پاس پہنچی ، جس نے جیو نیوزکر بتایا کہ ڈاکٹر عباس اور اُس کا پرانا رابطہ تھا اور وہ ہر اُس شخص کے حق میں بات کرتا تھا ،جس کے باڑے پر ڈاکٹر عباس نے قبضہ کر رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر عباس کی طرف سے مقدمہ درج کرانے کے لئے آنے والوں کی منتظر ہے ، تاہم ابھی تک ڈاکٹر عباس کی جانب سے کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔