دنیا
31 اگست ، 2015

سرحد پر قیمتی جانوں کے زیا ں کا ذمے دار بھارت ہے، ستارہ خان

سرحد پر قیمتی جانوں کے زیا ں کا ذمے دار بھارت ہے، ستارہ خان

پیرس.....رضا چوہدری......’منہاج وویمن لیگ ‘فرانس کی صدر ستارہ ملک کا کہنا ہے کہ ’بھارت اپنے ہمسایوں پر تسلط قائم کرنے کا جو ایجنڈہ رکھتا ہے پاکستان اِسے کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہتے اوربے گناہ پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے زیاں کا ذمہ دار ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ اور دوست ممالک کے سامنے یہ مسئلہ اْٹھانا چاہیے۔“وہ پیر کو اپنے تین قریبی عزیزوں کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کررہی تھیں۔ ستارہ ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ گولہ باری سے سیالکوٹ کا گاوٴں کندن پور بھی متاثر ہوا۔گولہ باری سے تین افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والے تینوں افرادان کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ان میں دو سگے بھائی اور ایک بیٹا شامل ہے۔

مزید خبریں :