دنیا
27 جنوری ، 2012

طالبان رہنما اپنا سیاسی دفتر کھولنے قطر پہنچ گئے

طالبان رہنما اپنا سیاسی دفتر کھولنے قطر پہنچ گئے

کراچی…… رفیق مانگٹ… طالبان رہنما اپناسیاسی دفتر کھولنے قطر پہنچ گئے۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کا کہنا ہے کہ طالبان کے سینئر سفارت کاروں کی ایک ٹیم قطر میں سیاسی دفتر کے کھولنے کے لیے پہنچ گئی ہے۔قطر امریکا ، عسکریت پسندوں اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی میز بانی کر رہا ہے۔ حامد کرزئی کی امن کونسل حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ایک ہفتے کے اندر شروع ہوسکتے ہیں۔اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے کئی رہنما وٴں پر بین الاقوامی سفر پر پابندی ہے لیکن وفد کو بظاہر خلیجی ریاستوں کے سفر کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔وفد میں طالبان رہنما ملا محمد عمر کے سابق سیکریٹری طیب آغا بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ شیر محمدعباس اور شہاب الدین دلاور بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں :