کاروبار
31 اگست ، 2015

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا تیل کی ترسیل پر سیلزٹیکس مسترد

آئل ٹینکرز  ایسوسی ایشن  کا تیل کی ترسیل پر سیلزٹیکس مسترد

کراچی.......آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل کی ترسیل پر سیلزٹیکس مسترد کردیا۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ آئل فروخت نہیں کرتے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے فیصلہ واپس نہ لینے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔کراچی میں آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسو سی ایشن کا اہم اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اکرم خان درانی نے اجلاس کی صدارت کی۔جس میں تمام ارکان نے فیصلہ کیا کہ حکومت نے آئل کی ترسیل پر سیلز ٹیکس واپس نہ لیاتو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور پورے ملک میں بحرانی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔پیٹرولیم کمپنیاں ہڑتال کی کال ختم کرانے کےلیے سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہیں تاہم ٹینکر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئل کی ترسیل پر سیلز ٹیکس غیرقانونی ہے اور ہڑتال کا فیصلہ اُس وقت تک واپس نہیں لیا جائے گا جب تک حکومت اسے ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی۔

مزید خبریں :