31 اگست ، 2015
کابل......افغانستان کےچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کےلیے افغان حکومت پاکستان کی مدد نہیں لے گی ۔ ترجمان افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان تناؤ کم کرنے کےلیے سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کے اگلے دور کےلیے اسلام آباد کی مدد نہیں لے گی۔عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کےلیے خود کوشش کرے گا تاہم کابل اور اسلام آباد کے درمیان تناؤ کم کرنے کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مطالبات واضح ہیں، ان میں کوئی ابہام نہیں، دو طرفہ تعلقات کی بحالی کےلیے پاکستان کو افغانستان کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔