دنیا
18 مئی ، 2012

چین میں بغیر پائلٹ طیارے کی پرواز کاکامیاب تجربہ

بیجنگ … چین میں بغیر پائلٹ طیارے کی پرواز کاکامیاب تجربہ کیا گیا۔ چینی اخبار ساوٴتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بحرالکاہل میں ہونے والی فوجی مشقوں کے موقع پر بغیر پائلٹ طیاروں کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ مشقیں مونگے کی چٹان اوکی نوتوری سے سات سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق چین نے ایسے بغیر پائلٹ طیاروں کا تجربہ کیا ہے جو ہر موسم میں پرواز کرنے کے قابل ہیں اور جن پر جہاز شکن میزائل نصب کئے جا سکتے ہیں۔ ایسے طیاروں کے ذریعے خفیہ معلومات بھی جمع کی جا سکتی ہے۔ نئے بغیر پائلٹ طیاروں کے استعمال سے بحیرہ مشرقی چین میں متعین چینی بحریہ کی جنگی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا ۔یاد رہے کہ 2006 میں جوہائی میں منعقدہ ہوائی و خلائی نمائش میں چین پہلی بار اپنے بغیر پائلٹ طیارے منظر عام پر لایا تھا۔

مزید خبریں :