18 مئی ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس… اسرائیل کے وزیردفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی قسمت کا ستارہ ڈوب چکا ہے، عالمی برادری شامی صدر پر دباو بڑھائے ۔ امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہ بشارالاسد کی رخصتی ایران حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے لیے ایک بڑھا دھچکا ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ شام میں جاری بحران سے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کرنے میں روس کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صرف بشارالاسد اور ان کے ارد گرد اشرافیہ کو اقتدار چھوڑنے کی ضرورت ہے اورفوج سمیت شامی حکومت کے دوسرے ڈھانچے کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے شامی حکومت کے دھڑن تختہ ہونے میں سست روی پر مایوسی ہوئی ہے۔میں اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ بشارالاسد کا اقتدار ختم ہوچکا ہے اور ہمیں اخلاقی اور عملی طور پر زیادہ بلند آہنگ انداز میں ان کے خلاف اپنی آوازیں بلند کرنی چاہئیں۔