18 مئی ، 2012
روم …روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے رافیال نڈال ،سوئس اسٹار راجر فیڈرر سمیت رچرڈ گیسکوئے اور جو ولفرائیڈ سونگا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں،روم میں جاری ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں اسپین کے رافیال نڈال نے ہم وطن مارسیل گرینولرز کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،ان کی جیت کا اسکور چھ ایک اور چھ ایک رہا۔ایک اور میچ مین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اہسپانوی یوان کارلوس فریرو کو چھ دو ،پانچ سات اور چھ ایک سے ہراکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،۔ فرانس کے جوولفرائڈ سونگا اور رچرڈ گیسکوئے نے بھی کامیابیوں کاسفرجاری رکھتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔