انٹرٹینمنٹ
03 ستمبر ، 2015

کوہ پیماؤں کی حقیقی داستان پر مبنی ایڈونچر فلم’’ایورسٹ‘‘ کا نیاٹریلر جاری

کوہ پیماؤں کی حقیقی داستان پر مبنی ایڈونچر فلم’’ایورسٹ‘‘ کا  نیاٹریلر جاری

ہالی وڈ.........نیپال میں شدید ترین برفانی طوفان میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے کی کوشش میں سر کرداں کوہِ پیماؤں کی لرزہ خیز حقیقی داستان کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم"ایورسٹ "کے نئے کلپس جاری کر دیئے گئے ہیں۔امریکی رائٹر جان کراکوئر کے ناول" اِن ٹو تھِن ایئر "سے ماخوذہدایتکار بیلٹیسرکورماکورکی یہ فلم 1996میں ہونیوالے ایک ایسے حقیقی واقعے پر تشکیل دی گئی ہے جس میں ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے کی خواہش دِل میں لِئے13 کوہِ پیما ء خطرناک سفر میں نکلتے ہیں جس دوران ان کا سامنا ایسے غیر معمولی موسمی حالات سے ہوتا ہے جس میں12کوہِ پیما موت کی نظر ہو جاتے ہیں۔ ٹِم بیون، لیزاچیسن، ایرک فیلنر اور ٹیلر تھامپسن کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کی نامور اداکارجیسن کلارک، جیک گیلن ہالک، کیرا نائیٹلی، جان ہاکس، رابن رائٹس اور سیم واشنگٹن نبھا رہے ہیں۔برفانی طوفان میں زندگی کی بقا کی جنگ لڑتے کوہِ پیماؤں کے گِرد گھومتی یہ فلم 65ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہوئی ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 18ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :