پاکستان
03 ستمبر ، 2015

وفاق کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے،میاں رضاربانی

وفاق کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے،میاں رضاربانی

اسلام آباد.......قائم مقام صدر میاں رضاربانی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں صورت حال خراب ہونے کی وجہ بیرونی مداخلت ہے ،وفاق کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ۔بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے وفد نے قائم مقام صدر رضاربانی سے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔رضاربانی کاکہناتھاکہ بلوچ نوجوان نسل کو تعلیم اورمعاشی حقوق ملنے سے صوبے کے حالات بہتر ہوسکتےہیں، صوبوں کو 18ویں ترمیم میں دی گئی خودمختاری کے حصول کے لیے خود متحرک ہونا ہوگا۔یونیورسٹی کی سطح پر وفاقیت کامضمون پڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :