03 ستمبر ، 2015
شکار پور .........شکار پور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اللہ آبادکالونی میں یار محمد شر گھر میں پانی کی مشین ٹھیک کررہا تھا کہ بجلی کا کرنٹ لگ گیا ،شوہر کو بچاتے ہوئے بیوی زبیدہ بھی کرنٹ کی زرد میں آگئی،بجلی کا کرنٹ لگنے سے دونوں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے ، پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔