03 ستمبر ، 2015
کراچی ......کراچی میں اسکول وین سے سی این جی سیلنڈر نکالنے کی مہلت کا آج آخری دن ہے۔ کل سے اسکول وین کے خلا ف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔اسکول وین ڈرائیوروں کو دی جانے والی مہلت ختم آج ختم ہو جائے گی۔لیکن ابھی تک اسکول وینز پرنہ ہی اسکولوں کے نام کی تختی لگی اور نہ ہی سی این جی سیلنڈر نکالے گئے۔ وین ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کے ساتھ مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ صرف غیر قانونی سی این جی سیلنڈرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وین ڈرائیور یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر رنگ تبدیل کرنے یا سیٹ بائے سیٹ بچوں کو بٹھا نے پر زوردیا گیا تووین فیس بڑھا دیں گے۔ اسکول وین میں سفر کرنے والے طلبا وین میں سی این جی سیلنڈر پھٹنے جیسے واقعات کے خدشہ کا اظہار کرتے ہیں ۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق اسکول وینز کے معاملات دیکھنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، جو وین کے سیلنڈر زکی فٹنس چیک کریں گی۔