03 ستمبر ، 2015
کیپ ٹائون......... ہندوستان کے مہاتما، جنوبی افریقا کے نسل پرست؟ جنوبی افریقا کے دو پروفیسرز نے ایک کتاب میں موہن داس گاندھی کے بارے میں انکشافات کیے ہیں۔ یہ کتاب جس کا نام ’’The South African Gandhi: Stretcher-Bearer of Empire‘‘ ہے، اس کے مطابق جنوبی افریقا میں قیام کے دوران گاندھی کا کہنا تھا کہ ہندوستانیوں کے لیے الگ اور سیاہ فام لوگوں کے لیے الگ دروازہ ہونا چاہیے، ہندوستانیوں کے ساتھ سیاہ فام لوگوں جیسا سلوک نہ کیا جائے، سیاہ فام لوگوں کو ہندوستانیوں کے علاقوں میں رہنے کا حق نہ دیا جائے۔ گاندھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں سفید فام لوگوں کو مقتدر ہونا چاہیے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت کی ممتاز ادیبہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ ہمیں گاندھی کے بارے میں جو کچھ بتایا اور پڑھایا جاتا ہے، یہ نئی کتاب اس سوچ کے لیے چیلنج ہے، یہ کتاب آئندہ ماہ شائع ہوگی۔