کھیل
27 جنوری ، 2012

ابو ظہبی : انگلینڈ327پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف70رنز کی برتری

ابو ظہبی : انگلینڈ327پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف70رنز کی برتری

ابوظہبی… ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس پاکستان کے اسکور 257 رنز کے جواب میں 70 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بیٹسمین ایلسٹر کک رہے انہوں نے94 رنز کی اننگز کھیلی،ٹراٹ 74 اور اسٹیورٹ براڈ 58 رنز بناکر نمایاں رہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد صرف 4رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئی ۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 4،محمد حفیظ نے 3،عبدالرحمن نے 2 اور عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :