09 ستمبر ، 2015
واشنگٹن ...... ہلیری کلنٹن نےوزارت خارجہ دورمیں ذاتی ای میل استعمال کرنےپرمعافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے تسلیم کرلیا کہ ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرناغلطی تھی۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری خط و کتابت کے لیے ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرنا غلطی تھی، جس پر معذرت خواں ہوں اور اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتی ہوں ۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل انہوں سے یہ کہہ کر معافی مانگنے سے انکار کیا تھا کہ جو کچھ کیا اس کی اجازت تھی ۔
ہلیری کلنٹن نے وزارت خارجہ کے دور میں ذاتی میل سرور کو سرکاری خط و کتابت کیلئے استعمال کیا، جس پر خفیہ معلومات کے حوالے سے سوالات نے جنم لیا تھا۔