پاکستان
19 مئی ، 2012

بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں اورہلکی بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد ... محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے،جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک رہے گا،تاہم جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو راول پنڈی، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویڑن کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران، لسبیلہ، فیصل آباد، پشاور، ڈی جی خان، کرم ایجنسی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش ہوئی،مظفرآباد سمیت کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی،دادو ملک کا گرم ترین علاقہ رہا،جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا،،لاڑکانہ، سبی اور نواب شاہ میں 43، تربت اور سکھر میں 42 جبکہ لاہور اور جہلم میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ رہا،اسلام باد میں 36، کراچی اور پشاور میں 34 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :