19 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ اور جمشید کواٹر کے علاقے میں مشتبہ ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائیوں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،جبکہ لیاری کے علاقے سے ایک شخص کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی ،پولیس کے مطابق جہانگیر روڈ،بلوچ پاڑہ اور جمشید کواٹر سے متصل علاقوں میں مشتبہ ملزمان کی اطلاع پر ایسٹ زون کی پولیس نے چھاپہ مار کاروائیاں کیں،جس کے دوران 4 ملزمان کو حراست میں لیکر 3 ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کرلی گئی،پولیس حکام کے مطابق اطلاعات موجود تھیں کہ ٹارگٹ کلرز علاقے میں روپوش ہیں لیکن کارروائی کے دوران دیگر جرائم کی واردتوں میں ملوث ملزمان کو صرف حراست میں لیا جاسکا ہے،ملزمان کو تھانہ سولجر بازار منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔لیاری کے علاقے میں مرزا آدم خان روڈ سے 22 سالہ بابر نامی نوجوان کی لاش ملی،جسے آٹھ گولیاں مارنے کے بعد قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں پیش آیا ہے،اس کے علاوہ لائینز ایریا اور سعید آباد میں فائرنگ کے دیگر دو واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔