19 مئی ، 2012
کوئٹہ ... کوئٹہ میں گزشتہ کئی ماہ سے امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکررکھی ہے لیکن واقعات ہیں کہ رکنے کانام ہی نہیں لے رہے اس سے شہریوں کوکیامشکلات ہیں اس سے کسی کوسروکارنہیں ۔موٹرسائیکل عام طورپرغریب یامتوسط طبقہ کی سواری سمجھی جاتی ہے حکومت نے روٹی کپڑااورمکا ن کی طرح عوام سے اس سواری سے بھی فائدہ اٹھانے پرپابندی عائدکردی ہے اورامن وامان کے نام پرشہرمیں کئی ماہ سے ڈبل سواری پرپابندی عائدکررکھی ہے اورہرماہ اس میں توثیق کردی جاتی ہے لیکن اسکے باوجودحالات میں کوئی خاطرخواہ تبدیلی رونمانہیں ہوئی اورامن وامان بدستورخراب ہی ہے لیکن پولیس حکام عوام الناس کی مجبوریوں اورپریشانیوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے افسران بالا کے احکامات پرکورنش بجالاتے ہوئے شہریوں کوچالان یاانکاموٹرسائیکل بندکردیتی ہے کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں ٹارگٹ کلنگ اوربم دھماکوں کی روک تھام کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکی گئی تھی لیکن ان واقعات کے تسلسل سے رونما ہونے کے باعث شہری یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ڈبل سواری پر پابندی کی بجائے سیکیورٹی ادارے از سر نو معاملات کو ترتیب دیں ۔