پاکستان
19 مئی ، 2012

لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے ڈاکٹر شبیہ الحسن جانبر نہ ہوسکے

لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے ڈاکٹر شبیہ الحسن جانبر نہ ہوسکے

لاہور… لاہور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے معروف ماہرتعلیم ڈاکٹر شبیہ الحسن رات گئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر شبیہ الحسن کو قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد طبی امداد کے لئے سروسز اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں رات کے تیسرے پہر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر شبیہ الحسن پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ شمالی چھاوٴنی میں اپنے کالج کے باہرکھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دونامعلوم افراد نے ان پرفائرنگ کردی۔ ڈاکٹر شبیہ الحسن کو ایک گولی پیٹ میں اوردوسری سینے میں لگی ، انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ان کے بھائی شریف الحین کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :