پاکستان
10 ستمبر ، 2015

کراچی میں آب پاشی کے ملازمین پر زبردست آب پاشی

کراچی میں آب پاشی کے ملازمین پر زبردست آب پاشی

کراچی........گیارہ سال محکمہ زراعت میں عارضی ملازمت کرنے والے انجینئرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا، مستقل کرنے کی فریاد لیکر وزیراعلیٰ ہائوس جانے کی کوشش کی تو آبی توپ، لاٹھیوں اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مستقل کرو ورنہ یہیں بیٹھے رہیں گے، یہ نعرہ ہے کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دینے والے عارضی ملازمین کا، 2004 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے محکمہ زراعت کے 1500 ملازمین کو انجینئرز کی پوسٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔

11 سال گزرنے کے باوجود ملازمت کی کوئی گارنٹی نہیں ملی، اپنا حق مانگنے کے لئے وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب جانا چاہا مگر پولیس آڑے آگئی، پہلے پانی کی توپ چلائی، پھر لاٹھیاں، احتجاج میں شامل کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ محکمہ زراعت کے قومی پروگرام برائے اصلاحِ آبپاشی میں ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹس جاری کرچکیں لیکن عدالتی احکامات پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :