پاکستان
19 مئی ، 2012

سرگودھا: نامعلوم افراد کا اسلم مڈھیانہ کے مخالف وکیل پر تشدد

سرگودھا: نامعلوم افراد کا اسلم مڈھیانہ کے مخالف وکیل پر تشدد

سرگودھا … سرگودھا میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کے مخالف وکیل شاہد نذیر خان پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ا سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان اپنی گاڑی میں بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ سیٹلائیٹ ٹاوٴن ظفر اللہ چوک میں 6 سے 7 افراد نے انہیں روک لیا اورگاڑی سے نکال کر شاہد نذیر خان کو بھرے بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ وکیل شاہد نذیر خان کا ایک ہاتھ فریکچر ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔وکلاء نے شاہد نذیر خان پر حملہ کی مذمت کی۔ جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد نذیر خان نے بتایا کہ انہیں اسلم مڈھیانہ کے حامی پہلے بھی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔اب بھی انہوں نے ہی حملہ کیا ہے۔

مزید خبریں :