11 ستمبر ، 2015
لاہور........لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیم نے ہوٹل انتظامیہ کو چونا لگا کر رقم بٹور لی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جعلی خاتون افسر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہوئی اور صفائی کے انتظامات چیک کرنے کا کہہ کر کچن میں چلی گئی۔ جعلی خاتون افسر نے سیل کرنے کی دھمکی دے کر ہوٹل انتظامیہ سے 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔
تاہم منیجر کے مطابق جعلی خاتون افسر نے اس سے 3 ہزار روپے روپے بغیر کسی رسید کے وصول کیے اور ساتھیوں سمیت رفوچکر ہوگئی۔