11 ستمبر ، 2015
اٹک.....اٹک کے علاقے جنڈ میں ڈینگی اسپرے سے متاثرہ کئی بچیوں کی حالت پھر بگڑ گئی ۔ انہیںسانس میں لینے میں دشوار ی کا سامنا ہے۔تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال سےعلاج کےبعدگھرجانیوالی بچیوں کودوبارہ اسپتال لایا جارہاہے۔
جب اہلِ خانہ بھاگے بھاگے تحصیل اسپتال لائے تو نہ ڈاکٹر ملا نہ کوئی اور عملہ، نہ آکسیجن سلنڈر دستیاب ۔ لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔
20بچیاں تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال جنڈمیں دوبارہ لائی گئی ہیں،7بچیوں کوڈی ایچ کیواٹک اور2بچیوں کوپولی کلینک اسلام آبادمنتقل کیاگیا۔
گزشتہ روزگورنمنٹ گرلزہائی اسکول جنڈ میں ڈینگی اسپرےسےبچیوں کی طبیعت خراب ہوئی تھی،تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال سےعلاج کےبعدگھرجانےوالی بچیاں دوبارہ اسپتال پہنچ گئیں۔
ٹی ایچ کیوجنڈ میں ڈاکٹرزغائب،پیرامیڈیکل اسٹاف کا1اہلکارایمرجنسی میں موجودہے،اسپتال میں موجودسلنڈرزمیں آکسیجن ختم ہوچکی ہے۔