11 ستمبر ، 2015
کراچی.......ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل سے متعلق رینجرز اور پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سینئر صحافی آفتاب عالم کاقتل کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آفتاب عالم کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،جس سے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں جیو نیوز کے سیٹلائٹ ا نجینئر ارشد جعفری کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔