11 ستمبر ، 2015
کراچی....... ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر خان کو ضمانت دی۔
عامر خان کی ضمانت کے خلاف درخواست رینجرز کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد ریاض کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے پولیس فائل کے بغیر ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو ضمانت دی۔ لہذا ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔
جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔