پاکستان
11 ستمبر ، 2015

پاکستان کا نائن الیون ، سانحہ بلدیہ فیکٹری کو تین سال گزر گئے

پاکستان کا نائن الیون ، سانحہ بلدیہ فیکٹری کو تین سال گزر گئے

کراچی.......کراچی کے سانحہ بلدیہ فیکٹری کو تین سال گزر چکے، امداد اور انصاف کے وعدے کرنے والے شاید بھول بھال گئے ہوں لیکن مرنے والے دوسوساٹھ افرادکے لواحقین کا درد، آج بھی اُن کی آنکھوں سے بہہ رہا ہے

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ہولناک آتشزدگی کے اصل اسباب چاہے کچھ بھی ہوں لیکن اس دردناک سانحے نے اپنے پیچھے حسرت ویاس اور محرمیوں کی ایسی داستانیں رقم کیں،جنہیں سن کر ہر دل تڑپ اٹھتا ہے۔

نازیہ کا شوہر ریاض اسی فیکٹری میں ملازم تھا ، شوہر سے آخری رابطہ نازیہ کو آج بھی سونے نہیں دیتا ، ریاض فون پر کہہ رہا تھا۔میں بس چند گھڑیوں کا مہمان ہوں، میرے بعد بچوں کا خیال رکھنا۔وہ چاہتی تھی کہ شوہر بات کرتا اور زندہ ہونے کا ثبوت دیتا رہے مگر اُس کی آواز آگ میں جل کر راکھ ہوگئی۔یتیم بچے اب تک باپ کی یادوں کو دل سے لگائے بیٹھے ہیں ،پیارے ابو کی تصویر دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ۔

علی انٹر پرائزر میں جل کرجاں بحق ہونے والوں کو حکومت تو شاید بھلا چکی،مگر گھر والے اُن کی یادوں کو آج بھی دل میں بسائے اور آنکھوں سے لگائے پھررہے ہیں۔

مزید خبریں :