19 مئی ، 2012
لاہور… بھلوال میں غربت اورحالات سے دل برداشتہ ہوکر محنت کش باپ نے تین کم سن بچیوں کو نہر میں پھینک دیا، خوش قسمتی سے ایک راہ گیر نے نہرمیں کود کرتینوں کوبچا لیا۔ پولیس کے مطابق چھ بچوں کے باپ محنت کش عنصر کے معاشی حالات انتہائی ابتر تھے ، اس نے غربت سے تنگ آکر تین بچیوں کو چک 18 شمالی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ خوش قسمتی سے ایک راہگیر کی نظر اس پر پڑی گئٍی جس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہرمیں چھلانگ لگادی اورتینوں بچیوں کو زندہ نکال لیا۔موت کے منہ سے بچ نکلنے والی بچیوں میں پانچ سالہ عائشہ،تین سالہ کلثوم اور دو سالہ مریم شامل ہے۔پولیس نے محنت باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ عنصر کی بیگم کا کہنا ہے کہ وہ کئٍی روز سے عجیب وغریب باتیں کررہاتھا ،اس کے دماغ کو نہ جانے کیا ہوگیا ہے۔