12 ستمبر ، 2015
لاہور.......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نےحرم شریف میں کرین گرنے کےواقعےمیں عازمینِ حج کی شہادت پردلی دکھ اوررنج کا اظہارکیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےشہید ہونےوالےعازمین حج کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکرتےہوئےکہاہےکہ انہیں حادثےپر دلی صدمہ ہوا ہے۔
محمدشہبازشریف نےکہاکہ حکومت غم کی اس گھڑی میں شہدا ء کے ورثاء کے صدمے میں برابر کی شریک ہے،انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے عازمین حج کی جلد صحت یابی کے لئے دعابھی کی۔