12 ستمبر ، 2015
شیخوپورہ.....شیخوپورہ میں لائیو اسٹاک ٹیم نے غیرقانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر 280 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا ۔2 قصابوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
شیخوپورہ کے محلہ احمد پورہ میں غیرقانونی سلاٹرہاؤس کی شکایت پر لائیو اسٹاک ٹیم نے چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران 280 کلو ناقص ،مضر صحت بڑا گوشت پکڑ لیا گیا۔
لائیو اسٹاک ٹیم نے دو قصابوں کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا ،ملزموں کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کر ا دیا گیا ہے۔ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید نے بتایا کہ غیرقانونی سلاٹر ہاؤس پچھلے بیس سال سے چل رہا تھا۔