12 ستمبر ، 2015
پشاور......پشاورکے نواحی علاقہ فقیر کلے میں صبح سویرے ایک گھر پر دستی بم حملہ کیاگیا۔ حملہ مبینہ طور پر بھتا دینے سے انکار پر کیاگیا۔
پولیس کے مطابق فقیر کلے کے علاقہ میں دستی بم حملہ ہوا۔ نامعلوم شرپسندوں نے صفی اللہ نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا۔ جس سے گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دستی بم حملہ مبینہ طور پر بھتا دینے سے انکار پر کیاگیا۔