پاکستان
12 ستمبر ، 2015

لاہورریلوے اسٹیشن پر نا معلوم افرادکی فائرنگ سے کارگو ملازم ہلاک

لاہورریلوے اسٹیشن پر نا معلوم افرادکی فائرنگ سے کارگو ملازم ہلاک

لاہور......لاہورریلوے اسٹیشن کے کارگوسیکشن میں نا معلوم افراد نےفائرنگ کر کے کارگو ملازم کو قتل کر دیااوراطمینان کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوزکوموصول ہوگئی۔

نولکھا ریلوے اسٹیشن کاکارگو ایریاسی سی ٹی وی ویڈیومیں دیکھا جا سکتاہےکہ موٹر سائیکل سوار2ملزم ایک گودام کے باہرریکی کر رہےہیں،پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک ملزم کسی سے موبائل فون پر بات کرتا ہے ۔کچھ دیر میں کارگو ملازم رانا ناظم ان کےپاس آجاتاہے،پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص رانا ناظم سے کوئی بات کرتا ہے،پھرموٹرسائیکل سے اترکر اچانک جیب سے پستول نکالتا اوررانا ناظم کو گولی ماردیتا ہے۔

موٹرسائیکل سوار دونوں ملزم فرار ہو جاتےہیں۔راناناظم تڑپتاہواکچھ دور جا گرتا اور وہیں دم توڑ دیتا ہے۔فائرنگ کی آواز سن کر وہاں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔پولیس نےمقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی اورسی سی ٹی ویڈیو کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے،مقتول کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ تھا۔

مزید خبریں :