12 ستمبر ، 2015
لاہور.....وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےجہلم کے ایک اسکول میں انسدادِ ڈینگی اسپرے سےطالبات کی حالت غیر ہونے کی خبر کا سخت نوٹس لیاہے۔
لاہورسےجاری بیان کےمطابق وزیراعلیٰ نے مشیرِ صحت، سیکریٹری صحت اورانتظامیہ سےسوہاوہ کےاسکول میں پیش آنےوالے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
شہباز شریف نےحفاظتی انتظامات کے بغیر اسپرے کرنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ ناقابلِ برداشت ہے،انہوں نےمتاثرہ طالبات کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنےاورکوتاہی کےمرتکب افرادکا تعین کرکے سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔