پاکستان
19 مئی ، 2012

ق لیگ کے ایم این اے اور ساتھیوں کیخلاف فائرنگ کا مقدمہ

سرگودھا … سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں مسلم لیگ ق کے ایم این اے غیاث میلہ،ان کے بھائی اور بیٹے سمیت15افراد کے خلاف ایک زمیندارپرفائرنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ تھانا کوٹ مومن پولیس کوزمیندار قمرہرل کی طرف سے دی گئی درخواست میں الزام عائدکیاگیاہے کہ مسلم لیگ ق کے ایم این اے غیاث میلہ،ان کے بھائی فواد احمد اور بیٹے نوشیروان سمیت15افراد نے اس پراس وقت فائرنگ کردی،جب وہ موٹر سائیکل پر گھرجارہاتھا،فائرنگ سے قمر ہرل اور اس کا ساتھی اللہ بخش زخمی ہوگئے،پولیس نے مقدمہ کرلیاہے،تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :