12 ستمبر ، 2015
ٹانک ........جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہِ نجات کے متاثرین کی ٹانک سے واپسی کاسلسلہ جاری ہے ۔ بارہویں مرحلے میں اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد خاندان واپس شمالی وزیرستان میں اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ۔
جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی ٹانک سے واپسی کا بارہواں مرحلہ 31 اگست کو شروع ہوا تھا جو 23 ستمبر تک جاری رہے گا ۔
پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کے مطابق اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد خاندان جنوبی وزیرستان کے تحصیل سراروغہ اور سرویکئی میں پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ۔ واپس جانے والے خاندانوں کو سم کے ذریعے ٹرانسپورٹ کرائے کے لئے 10 ہزار روپےاور گھر پہنچنے پر 25 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔