پاکستان
12 ستمبر ، 2015

مظفرآباد: مسافرجیپ گہری کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد: مسافرجیپ گہری کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد......مظفرآباد میں مسافرجیپ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں جیپ سوار کمسن بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں پیش آیا جہاں پیالیاں کے علاقے میں جانیوالی مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں جیپ کے ڈرائیور اور کمسن بچے سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئی۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :