19 مئی ، 2012
کراچی… سندھ ،پنجاب، بلوچستان بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ چھتریاں،ٹوپیاں اور کالے چشمے استعمال کرنے لگے۔ سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ ،لاڑکانہ ،سکھرسمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ گرم علاقوں میں ٹھنڈے۔ مشربات اور برف کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں بھی گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے،تاہم ابھی وہاں گرمی کا زور کم ہے۔ ملتان سمیت پنجاب میں گرمی کے مارے افراد غیر معیاری مشروبات اور آلودہ پانی سے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں موسم خشک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شہروں نصیر آباد،جعفر آباد ،سبی اور تربت میں دن بھر موسم انتہائی گرم رہتا ہے جبکہ شمالی بلوچستان کے شہروں میں گرمی کی شدت کم ہے۔