پاکستان
13 ستمبر ، 2015

کراچی : شارع فیصل پر کار حادثہ، 5 افراد زخمی

کراچی : شارع فیصل پر کار حادثہ، 5 افراد زخمی

کراچی .....کراچی کی شارع فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی،جس کے باعث 5افراد زخمی ہوگئے ۔شارع فیصل پر نرسری کے قریب ڈرائیور تیز رفتار کار پر قابو نہ رکھ سکا ،جس کی وجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکراگئی۔

گاڑی الٹنے کے نتیجے میں کار سوار 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :