13 ستمبر ، 2015
کراچی .......کراچی کے علاقوں لیاری ، سرجانی ٹا ؤ ن اور اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں رینجرز اور پولیس مقابلوںسے مقابلوں میں مارئے گئے ملزمان کی تعداد 5ہوگئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری میں واقع آدم ٹی اسٹور کےقریب کارروائی میں گینگ وار کے 2 ملزمان عدنان بلوچ اور سجاد گنگا ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئےجبکہ مومن آباد کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا دعوی ہے کہ ہلاک ملزم عبدلوہاب منشیات فروشی،قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔
ادھر ایس ایس پی ملیر ڈاکٹرنجیب کے مطابق ذکریا گوٹھ کے قریب کارسوار ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جس سے اے ایس آئی اکبر میرانی زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ، 2 بچے بھی معمولی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کرنے والا ملزم کار چھوڑ کر فرارہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔