کاروبار
13 ستمبر ، 2015

رائس ایکسپورٹر زایسوسی ایشن نے سپورٹ پرائس مسترد کر دی

رائس ایکسپورٹر زایسوسی ایشن نے سپورٹ پرائس مسترد کر دی

لاہور ...... رائس ایکسپورٹر زایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے آئندہ مونجی کیلئے مقرر کردہ سپورٹ پرائس کو مسترد کر دیا ۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں موجودہ قیمتوں کے مطابق ایک من نئی باسمتی 386کی مونجی 700روپے من اور سپر باسمتی کی مونجی 800روپے سے 900روپے من تک خریدیں گے ۔ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو رائس انڈسٹری بند کر دیں گے اور مونجی کے کاشتکاروں سے ہرگز خریداری نہیںکریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث چاوال کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اس لئے حکومت 2013-14ء اور 2014-15ء کے دوران مونجی کی خریداری کے لئے حاصل کئے جانے والے قرضوں پر مارک اپ ختم کرے ۔ ایکسپورٹ ری فنانس مدت 180دنوں کی بجائے بڑھا کر 360دنوں تک مقرر کی جائے ۔

مزید خبریں :