13 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......اسلام آباد کے علاقہ ترنول سے 190کلو بارودی مواد برآمد ہونے کا مقدمہ 3افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ایکسپلو سیو ایکٹ کی دفعہ 5/4کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مقدمہ ملزمان شہریار خان ، شاہ فیصل او ر احمد یار کےخلاف درج کیا گیا،جس میں احمد یار کو مفرور قراردیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مرکزی شہر سے پندرہ کلومیٹر دور اسی شہر کے علاقے میں بارود بنانے کا کام خاموشی سے کیا جارہا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سٹون کرشنگ کا کام بھی کیا جاتا ہے جس کے لیے لائسنس کے ساتھ بارود کی خریدو فروخت بھی کی جاتی ہے، تاہم قانون کے مطابق ملک میں کسی کو خود سے بارود بنانے کی اجازت نہیں ہے ۔