پاکستان
13 ستمبر ، 2015

مکہ کرین حادثے میں 6پاکستانی شہید ہوئے،دفتر خارجہ

مکہ کرین حادثے میں 6پاکستانی شہید ہوئے،دفتر خارجہ

اسلام آباد .......ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ مکہ کرین حادثہ میں 6پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق دستاویزی شواہد اور رشتہ داروں کی شناخت کی بدولت ممکن ہوئی۔

پاکستانی مشن نے گزشتہ روز مکہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کیا۔ سعودی میڈیامیں پیش کی جانے والی سرکاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے مکہ میں پیش آئے کرین حادثہ میں 15پاکستانیوں کی شہادت ہوئی ہے ۔

مزید خبریں :