13 ستمبر ، 2015
گوجرانوالا........گوجرانوالا میں محکمہ لائیو اسٹاک نے کارروائی کر کے کٹے ہوئے 2 گدھے اور18 کھالیں بر آمد کرلیں۔ گدھے کاٹنے والے قصاب موقع سے فرار ہوگئے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق اطلاع پر فیروز والا میں غیر قانونی مذبحے پر چھاپا مارا گیا، جہاں دو قصاب 2 گدھوں کو کاٹ کررہے تھے، چھاپے کے دوان دونوں قصاب گدھوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، مذبح سے 2 کاٹے گئے گدھے اور 18 کھالیں برآمد ہوئیں۔
گوجرانوالا میں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ لائیواسٹاک کا کریک ڈاون جاری ہے۔